جنتر

یہ ایک پھلی دار فصل ہے جو زمین کی زرخیز ی بڑھانے کے لیے بطور سبز کھاد کاشت کی جاتی ہے

فصل کے بارے

 یہ ایک پھلی دار فصل ہے جو زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے بطور سبز کھاد کاشت کی جاتی ہے۔تاہم پنجاب کے بعض علاقوں میں اسے چارہ کے لئے بھی کاشت کیا جاتا ہے۔خصوصاََ یہ چھوٹے جانوروں کی من پسند غذاہے۔یہ درمیانی قسم کی زمینوں میں بھی کاشت ہو سکتا ہے۔ اس کے بیج میں گوندبھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔

بیج

شرح بیج:


    چارہ اور سبز کھاد کے لئے کاشت کی جانے والی فصل  کے لئے  0  2تا  25کلو گرام جبکہ بیج  والی فصلکے لئے 10 تا  12کلو گرام  بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ جنتر کی تا حال کوئی قسم منظور نہیں ہوئی ہے۔ تاہم کئی نئی اقسام منظوری کے آخری مرحلے میں ہیں۔ منڈی سے جنتر کی لوکل قسم کابیج دستیاب ہے۔ 

کاشت

وقت کاشت:
  

 یہ فصل وسط مارچ سے آخر اگست تک کاشت کی جاتی ہے ۔البتہ مون سون کی بارشوں کے دور ان کاشتہ فصل کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے۔اسے کھڑی گندم کی فصل میں آخری پانی کے ساتھ بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ ۔چارہ اور سبز کھاد کے لیے کاشت کی جانے والی فصل کے لیے20تا 25کلوگرام جبکہ بیج والی فصل کے لیے 10سے12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بہتر پیداوار کے لیے ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں

طریقہ کاشت:

یہ فصل عموماََ چھٹے سے کاشت کی جاتی ہے۔بہتر ہے کہ چارے کے لئے 30سینٹی میٹر(ایک فٹ) اور بیج کی فصل کے لئے 45سے 60سینٹی میٹر (ڈیڑھ سے دو فٹ) کے فاصلے پرلائنوں میں کاشت کریں ۔ اگر زمین درمیانی قسم کی ہو تو  یہ فصل کھڑے پانی میں برسیم کی طرح بذریعہ چھٹہ بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔

 

بیماریاں

کیڑے

جڑی بوٹیوں کی روک تھام

آبپاشی


    وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 18سے22دن بعد لگائیں۔ بارش کی صورت میں آبپاشی نہ کریں۔

کھادیں

کھاد وں کا استعمال:


    کھاد کی مقدار کا تعین زمین کے لیبارٹری تجزیہ کی بنا پرکریںتاہم اوسط زرخیز زمین  میں جنترکے لیے کھادوں کا استعمال درج  ذیل سفارشات کے مطابق کریں۔

مقدار غذائی اجزاء (کلو گرام فی ایکڑ)

کیمیائی کھادوں کی مقدار(بوریاں فی ایکڑ)

نائٹروجن
N

اسفورس
P

پوٹاش
K

وقت بوائی

9

23

0

ایک بوری ڈی اے پی ڈالیں۔


نوٹ:    پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا استعمال کریں۔

کٹائی

برداشت:    

فصل پہلی بار کٹائی  کے لئے بوائی کے تقریباََ 90دن بعد تیار ہو جاتی ہے جبکہ بعد والی ہر کٹائی 50سے60ایام کے بعد تیار ہو جاتی ہے۔جب پودے کا قد 2فٹ ہو جائے تو اس پر پھول نکل آتے ہیں۔یہ سلسلہ اپریل سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔اس سے سال میں4تا5کٹائیاں لی جا سکتی ہیں۔

پیداوار:
    اچھی نگہداشت سے سال بھر میں400سے 500من فی ایکڑ تک سبز چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

ذخائر

Crop Calendar

فصل کا منصوبہ

زمین کی تیاری:


    جنتر کی کاشت کے لئے ہلکی میرا زمین موزوں ہے۔دو سے تین دفعہ ہل چلا کر اورسہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھرابھر کر لیں تا کہ بہتر اگائو ہو سکے۔