اینگرو این پی

نائٹروفاس- اینگرو فرٹیلائزرز

تفصیلات

یہ کھاد ملک کی کاشتکار برادری کے اس مخصوص طبقے کی ضروریات کو پورا کرتی ہے جہاں کی زمین میں نائٹروجن اور فاسفورس دونوں کی ہی برابر مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ زمینوں میں نائٹروجن کے مندرجات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کسان ٹاپ ڈریسنگ کے لئے E-NP بھی استعمال کرتے ہیں۔ اینگرو نے 2005 میں نائٹروفاس بنانا شروع کیا اور تب سے اب تک اپنی پروڈکٹ کی بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کی ۔ اینگرو نائٹروفاس 50کلو کی بوری میں دستیاب ہے۔