سونا ایس او پی

پوٹاشیم سلفیٹ- فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)

تفصیلات

یہ کھاد پوٹاش کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جو کہ خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کی پیداوار کے لئے ایک ضروری غذائی جزو ہے۔ پوٹاش پودے کے جسم میں انزائمز کو فعال بناتا ہے اور شکر اور نشاستہ کے مندرجات کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاش پودوں میں کیڑوں ، بیماریوں اوردیگر مشکلات کے خلاف قوتِ مذاحمت کو بہتر بناتا ہے۔ سونا ایس او پی میں اضافی 18 فیصد سلفر کے ساتھ 50 فیصد K20موجود ہوتے ہیں جو کہ ان فصلات کے لئے اہم ہیں جن کے بیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔ ایس او پی تمام اقسام کی فصلات اور مٹی کے لئے مناسب ہے۔

پاکستان میں پوٹاشی کھادوں کا استعمال بہت کم ہے جسکا فروغ فصل کی بہتر پیداوار کے لئے بہت ضروری ہے۔