سونا ڈی اے پی

ڈائی امونیم فاسفیٹ- فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)

تفصیلات

سونا ڈی اے پی ایک فاسفورسی کھاد ہے جس میں 46 فیصد P2O5اور 18 فیصد نائٹروجن ہوتے ہیں۔ اس کی 50 کلو گرام والی بوری میں کل غذائی اجزاء میں سے 32 کلوگرام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ سب سے زیادہ ہیں۔ ڈی اے پی کی حل پذیری 95 فیصد سے زیادہ ہے جو کہ پاکستان میں دستیاب فاسفورسی کھادوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اسکی نائٹروجن اور فاسفورس کی مقدار کا تناسب (1:2.5) اسے بیسل ایپلی کیشن کے لئے مثالی بناتا ہے۔