سونا یوریا

یوریا- فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)

تفصیلات

سونا یوریا ایک نائٹروجنی کھاد ہے۔ یہ ملک بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کھاد ہے۔ زیادہ تر یہ پرل کی صورت میں تیار کی جاتی ہے لیکن ایف ایف سی اسے پرل کے ساتھ ساتھ گرینولر فارم میں بھی پیدا کر رہا ہے۔ دونوں اقسام کی کھادیں سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔ یہ آرام سے بہہ جاتی ہیں اور پانی میں باآسانی حل ہوجاتی ہیں۔ دونوں اقسام میں 46 فیصد نائٹروجن پایا جاتا ہے۔ انکی با آسانی حل پذیری کی وجہ سے یہ کھاد سولیوشن فرٹیلائزرز اور فولیئر ایپلی کیشن کے لئے موزوں ہے۔